تخصص فی الافتاء کورس

تخصص فی الافتاء

تخصص فی الافتاء کورس

تخصص فی الافتاء  کورس کاتعارف:تخصص فی الافتاء(افتاء کورس )برائے عالمات،ایک سال کا کورس ہے  جو چار سمسٹرز پر مشتمل ہے  اس کورس کا بنیادی مقصد ایسی فاضل عالمات کو افتاء اور فتویٰ کے شعبہ سے متعارف کروانا ہے جو علمی اور فقہی ذوق رکھیں اور  افتاء کے شعبے میں امت خصوصا خواتین  کی دینی و شرعی راہنمائی کر سکیں۔اس کورس  کو پڑھانے والے ماہر مفتیان کرام ہیں جو دینی اور دنیوی علوم سے ہم آہنگ ہیں  اور ان کا تعلق اہل سنت  والجماعت دیوبند سے ہے،کورس پڑھانے والے مفتیان کرام مستند اداروں اور مستند مفتیان کرام سے منسلک ہیں۔اس کورس کا ایک مقصد خواتین کی اعلی دینی تعلیم کی فراہمی اور انہیں دینی علوم میں  آگے بڑھنا کا جذبہ  پیدا کرنا بھی ہے کہ ان میں بھی اعلی دینی علوم حاصل کرنے کی  پوری صلاحت موجود ہے ۔اس کورس میں داخلہ لینے کی اہل صرف وہ طالبات ہیں جو درس نظامی کی تکمیل کر چکی ہوں،داخلہ لینے کے لئے داخلہ امتحان کا تحریری اور تقریری ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔یہ کورس بالمعاوضہ ہوگا جس کی بنیادی فیس ماہانہ 80 ڈالر رکھی گئی ہے،صالحات اکیڈمی اس کورس کی غرض سے کسی قسم کے زکوٰۃ ،صدقات اور عطیات وصول نہیں کرتا البتہ اگر کوئی  فرد کسی غریب طالبہ کو اپنی طرف سے یہ کورس کروانا چاہے اور کسی طالبہ کے فیس اور دیگر اخراجات برداشت کر سکے تو  ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

No Comments

Comments are closed.